بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز) وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کے خلاف منافع بخش عہدہ رکھنے کے سلسلے میں دائر عرضی کو واپس لینے آج ریاستی ہائی کورٹ نے عرضی گذار کو ہدایت جاری کی۔عدالت کے اس فیصلے سے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کو بہت بڑی راحت ملی ہے۔پرمیشور ٹمکور کے قریب سدھارتھا یونیورسٹی کے چیرمین ہیں ، جس کے تحت میڈیکل انجینئرنگ اور دیگر کالجس چلتے ہیں اسی لئے وہ ریاستی وزارت کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اس سلسلے میں دعویٰ کرتے ہوئے ششی دھر نامی ایک شخص کی طرف سے دائر عرضی کو آج ہائی کورٹ نے فوراً واپس لینے کی ہدایت جاری کی اور اس کے ساتھ ہی اس عرضی کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔